وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے واضح کیا ہے کہ وفاق میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان کسی قسم کے اتحاد کا کوئی امکان نہیں۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اس بات پر متفق ہیں کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد نظام کو آگے بڑھانے اور استحکام کے لیے جاری رہے گا۔
امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی پر اعتماد ہے تو پھر کابینہ کی تشکیل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos