لندن: سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے اپنی مالی طاقت کے ذریعے ورلڈ کرکٹ کے نظام کو متاثر کیا ہے، اور بھارتی ٹیم کو اکثر خصوصی رعایتیں دی جاتی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کرس براڈ نے بتایا کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم اوور ریٹ میں چار اوورز پیچھے تھی، جس پر جرمانہ یقینی تھا، مگر "فون آیا اور کہا گیا کہ کوئی راستہ نکالو کیونکہ یہ بھارت ہے”۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دباؤ کے باعث ٹائم کیلکولیشن میں رعایت دی گئی، اور اگلے میچ میں بھی یہی معاملہ پیش آیا تو حکم ملا کہ "سارو گنگولی کو سزا دو”۔
کرس براڈ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اب سیاست کا عمل دخل بڑھ چکا ہے، خوش ہوں کہ اب آئی سی سی کے میچ آفیشلز پینل کا حصہ نہیں ہوں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos