کراچی،ای چالان کانفاذ،6 گھنٹوں کے دوران2266الیکٹرانک چالان

شہر میں فیس لیس چالان کے پہلے دن کی رپورٹ جاری کردی گئی ، صرف 6 گھنٹوں میں کتنے چالان ہوئے، حیران کن اعدادو شمار سامنے آگئے۔
تفصیلات کے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ای چالان نظام باقاعدہ نافذ کردیا گیا، یعنی اب ٹریفک کی خلاف ورزیاں جدید کیمروں سے خود کار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔
شہر میں فیس لیس چالان کے پہلے دن کی پہلی رپورٹ سامنے آگئی ، ای چالان کے نظام کے نفاذ کے بعد صرف 6 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے، مجموعی طور پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان ہوئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ افتتاح کے بعد سسٹم میں تکنیکی بہتری کا عمل جاری تھا، جس کے باوجود صرف 6 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں۔ رپورٹ میں کہنا تھا کہ اوور اسپیڈنگ پر 419، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1 ہزار 535، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 507، ریڈ لائن کراس کرنے پر 166، جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان کیے گئے۔

اس کے علاوہ کالے شیشوں والی گاڑیوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون استعمال کرنے پر 32، اور غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ای چالان سسٹم کے ذریعے شہریوں کو جدید ٹریفک نظم و ضبط سے روشناس کرایا جا رہا ہے اور آئندہ دنوں میں اس نظام میں مزید بہتری لائی جائے گی گذشتہ روز وزیراعلی سندھ مرد علی شاہ نے خبر دار کیا تھا کیہ کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پہلی بار معافی، دوسری بار ڈبل چالان لیں، ٹریفک اہلکار کو چالان پر پندرہ فیصد شیئر ملے گا، غلط چالان کیا تو تیس فیصد بھرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ای- ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، سڑکوں پر مکمل سائن لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو علم ہوسکے