ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف: پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے مار گرائے گئے، 24 گھنٹے میں معاملہ ختم کرایا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران سات نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے تھے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بزنس لیڈرز سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران انہوں نے سفارتی اور تجارتی دباؤ کے ذریعے صورتحال کو 24 گھنٹوں میں ختم کرایا۔
Trump:
Seven brand new beautiful planes were shot down during the Pakistan-India clash. pic.twitter.com/ePITP9oKNR
— Clash Report (@clashreport) October 28, 2025
ان کا کہنا تھا کہ "میں نے زیادہ تر جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوا دیں، جس سے دنیا کو بڑا فائدہ پہنچا۔ جنگوں کو روکنے میں 70 فیصد کردار تجارت کا ہے۔”
ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو امریکا دونوں ممالک سے تجارت بند کر دے گا، اور اس تنبیہ کے بعد دونوں ممالک نے محاذ آرائی ختم کر دی۔
سابق صدر کے مطابق، “ہم نے دماغ سے کام لیا، کیونکہ وہ امریکا سے تجارت چاہتے تھے، اور حیران کن طور پر دونوں جلد ہی مذاکرات کی میز پر آ گئے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں، اس لیے اگر جنگ ہوتی تو اس کے اثرات پوری دنیا میں پھیل جاتے اور لاکھوں جانیں ضائع ہو جاتیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ خوشی ہے کہ اس وقت صورتحال قابو میں آ گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos