اٹک انتظامیہ نے غیر قانونی افغانی باشندوں کو دکان یا مکان کرایے پر دینے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر اٹک نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو بھی شہری غیر قانونی افغانیوں کو رہائش یا کاروباری جگہ فراہم کرے گا، اس کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے گا۔
افسران نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی افغانی باشندوں کی موجودگی کی اطلاع 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
ڈی پی او اٹک نے بتایا کہ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، جب کہ 400 کے قریب افغان باشندے ہولڈنگ کیمپ میں موجود ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق افغان بارڈر کھلتے ہی تمام غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos