اسلام آباد میں سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کم قیمت پر خریدنے سے متعلق اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق، موجودہ وقت میں سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی 22 روپے فی یونٹ کے حساب سے خریدی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جون 2025 میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کے نرخ 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی منظوری دی تھی، تاہم اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کے باعث وزیراعظم نے اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا تھا۔
پاور ڈویژن کے مطابق، موجودہ نرخ برقرار ہیں اور بجلی کے نرخوں میں کسی تبدیلی کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos