ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا (تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اگر یہ تجویز منظور کر لی گئی تو عوام کو یکم نومبر سے نئی قیمتوں پر خریداری کرنا ہوگی۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ، درآمدی اخراجات اور روپے کی قدر میں کمی قیمتوں پر اثرانداز ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اگر عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں تو اضافہ محدود رہنے کا امکان ہے، تاہم ڈالر کے مہنگا ہونے یا تیل کے نرخ بڑھنے کی صورت میں اگلے پندرہ روزہ جائزے میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos