کوئٹہ: بلوچستان میں پاک فوج نے دو مختلف مقامات پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں 18 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے چلتن پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
اسی طرح کیچ کے علاقے بولیدہ میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 4 دہشتگرد مارے گئے اور ان کا مرکز تباہ کردیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد “فتنہ الہند” نامی بھارتی حمایت یافتہ گروپ سے وابستہ تھے اور وہ علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ “عزمِ استحکام” آپریشن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی تسلسل سے جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos