اسلام آباد / بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کے شعبے میں تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، چین نے پاکستانی خلا باز کو اپنے آئندہ خلائی مشن میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستانی خلا باز مختصر مدت کے لیے پے لوڈ ایکسپرٹ کے طور پر مشن میں حصہ لیں گے۔ یہ شمولیت چین کے خلائی اسٹیشن کے درمیانی مدتی منصوبے کا حصہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلابازوں کے ساتھ مشترکہ تربیت بھی حاصل کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی و تکنیکی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور چین کے خلائی پروگرامز میں قریبی اشتراک کی نئی راہیں کھولے گا اور خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos