سی سی ڈی انسپکٹر تاجرکے اغوا کا ماسٹرمائنڈنکلا،40لاکھ تاوان وصول

لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا انسپکٹر اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔ پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اپنے اہلکار کے ساتھ مل کر کاہنہ کے علاقے سے ایک تاجر کو اغوا کیا۔

ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور ایل او ایس کے قریب رقم وصول کی۔ تاہم، تاجر کی رہائی کے فوراً بعد کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش انسپکٹر جاوید اقبال اور اہلکار توصیف کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔