جہلم: تحصیل دینہ کے علاقے موہال میں بااثر زمیندار نے گائے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اس کی ٹانگ کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گائے کھیت میں داخل ہوئی، جس پر زمیندار نے ساتھی کے ساتھ مل کر کلہاڑی کے وار سے جانور کی ٹانگ کاٹ دی۔
شدید زخمی گائے کو کھیتوں سے برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ تھانہ دینہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos