مالٹا: چھٹیاں منانے گئے برٹش پاکستانی باپ راجا قدوس بنارس اور ان کا کمسن بیٹا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے راجا قدوس بنارس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مالٹا میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔ ساحل سمندر پر نہانے کے دوران اچانک تیز لہروں نے بیٹے کو بہا لیا، بیٹے کو بچانے کے لیے راجا قدوس سمندر میں کود گئے مگر وہ خود بھی پانی کے زور دار بہاؤ کی نذر ہو گئے۔
مقامی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر سرچ آپریشن کیا اور کچھ دیر بعد دونوں کی لاشیں سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے یہ واقعہ ایک افسوسناک حادثہ لگ رہا ہے۔
اہل خانہ نے پاکستانی ہائی کمیشن سے لاشوں کی وطن منتقلی میں معاونت کی درخواست کر دی ہے۔ واقعے کی خبر کے بعد اسلام آباد میں مرحومین کے عزیز و اقارب شدید غم میں مبتلا ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos