ویٹی کن سٹی: چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو سے ملاقات کی، جس میں دنیا میں امن، مذہبی ہم آہنگی، پیغامِ پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دنیا بھر سے علماء، مذہبی اسکالرز اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنما بھی موجود تھے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے پُرتشدد رویوں کے خاتمے اور احترامِ انسانیت کو عام کرنے پر زور دیا۔
پوپ لیو نے دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے کی اہمیت پر بات کی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے پوپ لیو کو پاکستان کا قومی بیانیہ پیغامِ پاکستان پیش کیا، جسے پوپ نے سراہا۔
اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے پوپ لیو کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos