بھارت میں بینک کا وائی فائی چھوٹا مگر نعرہ بڑا: پاکستان زندہ باد

بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک پرائیویٹ بینک کی وائی فائی آئی ڈی اچانک ’پاکستان زندہ باد‘ کے نام سے تبدیل ہو گئی، جس کے بعد مقامی انتظامیہ میں بھگڈر مچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق گووردھن سنگھ نامی شہری نے بینک میں اس مشتبہ وائی فائی آئی ڈی کو دیکھ کر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ شہری کا تعلق سخت گیر ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے یوتھ ونگ بجرنگ دل سے بتایا گیا ہے۔

بینک نے وضاحت کی کہ وائی فائی میں تبدیلی ایک مقامی ٹیکنیشن کے ذریعے مرمت کے دوران ہوئی۔ پولیس نے ٹیکنیشن کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم وہ اب تک دستیاب نہیں ہو سکا اور اس کا نمبر بھی بند ہے۔