خیبر : طورخم بارڈرآج افغان خاندانوں کی واپسی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کو آج بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے صرف افغانستان واپس جانے والے افغان خاندانوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تجارتی سرگرمیاں اور دونوں اطراف پیدل مسافروں کی آمد و رفت بدستور معطل رہے گی۔
محکمہ کے مطابق اس حوالے سے زبانی احکامات ملے ہیں تاہم باضابطہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود متعلقہ عملے کوآج ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos