امریکی وفاقی جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی انتخابات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کے اہم حصے کو کالعدم قرار دے دیا۔
رواں سال مارچ میں جاری ٹرمپ کے حکم نامے میں ووٹرز کے لیے شہریت کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا، تاہم عدالت نے اس شق کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کے ثبوت طلب نہیں کیے جا سکتے۔
فیڈرل جج کے فیصلے میں واضح کیا گیا کہ امریکی صدر کو وفاقی سطح پر ووٹنگ کے لیے ایسی پابندی یا شرط عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔
قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد امریکی انتخابات کے قواعد و ضوابط میں کسی بھی نئی پابندی کے نفاذ کے لیے کانگریس کی منظوری ناگزیر ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos