پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہورمیں ہوگا

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج رات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے ابتدائی میچ میں جنوبی افریقہ نے راولپنڈی میں 55 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

اب دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے لیے آج رات 8 بجے میدان میں اتریں گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز فیصل آباد میں 4 نومبر سے شروع ہوگی۔