اسلام آباد میں جاری دو بڑے ترقیاتی منصوبوں، ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس پر تعمیراتی کام کی رفتار میں مزید تیزی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں منصوبوں کا تقریباً 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹی چوک فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، جبکہ شاہین چوک انڈر پاس کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں کا دورہ کیا، تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار اور رفتار پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے آنے والے شہریوں کو اسلام آباد تک سگنل فری رسائی حاصل ہوگی، جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos