خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام انشورنس کمپنی کی جانب سے ہسپتال کے کروڑوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ حکومت کی طرف سے انشورنس فرم کو فنڈز فراہم نہیں کیے گئے، جس کے نتیجے میں ہسپتال مالی مشکلات کا شکار ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ فنڈز کی عدم فراہمی کے سبب صحت کارڈ پروگرام کے تحت مفت علاج معطل کرنا ناگزیر ہو گیا۔
مریض اور شہری ہسپتال انتظامیہ سے فوری اقدامات کی توقع کر رہے ہیں تاکہ صحت کارڈ کے تحت سہولتیں دوبارہ بحال کی جا سکیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos