رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ وزیر زراعت و کھیل سردار محمد بخش مہر کی چچی تھیں۔ ان کی تدفین گھوٹکی میں ان کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سردار علی گوہر مہر اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو بلند درجات عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر دے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سردار علی گوہر مہر اور اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور اللہ انہیں صبر و ہمت عطا فرمائے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ماں جیسی ہستی کے بچھڑنے کا دکھ بہت بڑا ہے اور وہ سردار علی گوہر مہر اور سردار محمد بخش مہر کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos