لاہور: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا۔ میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا ہے۔ عثمان طارق اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، اور شاہین آفریدی نے انہیں ڈیبیو کیپ پہنائی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دونوں ٹیموں کے جیتنے والے میچز کی تعداد ایک ایک ہے، اور اس میچ کا نتیجہ سیریز کے فیصلہ کن کردار کا حامل ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos