لاہور: پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں انہوں نے نصف سنچری بنا کر بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم نے صرف 36 گیندوں پر ففٹی اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں اپنی 40ویں نصف سنچری مکمل کی، جبکہ ویرات کوہلی کے نصف سنچریوں کی تعداد 39 ہے۔ اس سے قبل بابر اعظم نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔
ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر رہنے والے بابر اعظم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، اور واپسی کے ساتھ ہی انہوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos