کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں آج صبح ایک جھونپڑی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس نے قریبی کئی جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تار ٹکرانے سے شاٹ سرکٹ کے باعث یہ آگ بھڑکی۔ ابتدائی طور پر ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا، تاہم آگ کی شدت اور پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر فائٹرز نے تقریباً 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس حادثے میں درجنوں جھونپڑیاں، خانہ بدوشوں کا سامان اور متعدد موٹرسائیکلیں جل گئیں۔ علاوہ ازیں، فائرآفیسر کے مطابق آگ سے کئی مویشی بھی جھلس گئے۔
حکام نے شہریوں کو آگ کی شدت اور بجلی کے خطرات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos