بابر اعظم کی محنت لاجواب، ورلڈ کپ بھی جتوا سکتے ہیں،سلمان آغا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ وہ بابر اعظم کی محنت کے بہت بڑے فین ہیں اور انہیں انڈر 16 سے جانتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان آغا نے بتایا کہ لاہور میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں بہترین رہی۔

انہوں نے کہا، "سیریز میں باؤلرز نے شاندار کم بیک کیا ہے جبکہ بیٹرز بھی بھرپور فارم میں ہیں۔ بابر اعظم کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ اچھا تجربہ رہتا ہے کیونکہ ہم انہیں انڈر 16 سے جانتے ہیں اور اچھی پارٹنر شپ قائم ہوتی ہے۔”

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم نہ صرف شاندار کرکٹر ہیں بلکہ وہ مستقبل میں پاکستان کو ورلڈ کپ بھی جتوا سکتے ہیں۔