میکسیکو کی ریاست سنورا کے شہر ہرموسلو میں ایک سپر مارکیٹ میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ٹرانسفارمر پھٹنے کے سبب ہوا۔ دھماکے کے وقت اسٹور میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جس کی وجہ سے نقصان شدید ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے اور آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے شامل ہیں، جن کے والدین بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ ہلاک شدگان میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
میکسیکو حکام نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متاثرین کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos