ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار

تہران: ایران نے اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران اپنے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم یورینیم افزودگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس کے میزائل پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے، مگر امریکا کی جانب سے عائد کردہ شرائط ناقابلِ قبول ہیں۔