اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان قانون کی گرفت میں آگیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات آئی ایٹ مرکز میں بگڑے نوجوان عاقب نعیم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی، گالیاں دیں اور ایک اہلکار کو تھپڑ مارا۔
واقعے کے بعد تھانہ آئی نائن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا اور اسے تھانے منتقل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار نوجوان اس سے قبل پی ڈبلیو ڈی میں ایک صحافی پر بھی تشدد کرچکا ہے، جس کی درخواست تھانہ لوہی بھیر میں زیرِ التواء ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos