نائیجیریا میں مسیحیوں کے قتل عام پر ٹرمپ کی فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی برادری کے قتل عام پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے خلاف پرتشدد واقعات روکنے میں ناکام رہی تو امریکا نہ صرف مالی امداد بند کرے گا بلکہ سخت اقدامات بھی اٹھائے گا۔

امریکی صدر نے محکمہ دفاع کو ہدایت دی کہ نائیجیریا میں مسیحیوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لیا جائے۔

ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے تصدیق کی کہ نائیجیریا کی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیاری مکمل رکھی جا رہی ہے۔