ویمنز ورلڈکپ فائنل: بھارت اور جنوبی افریقہ آج ٹائٹل کی دوڑ میں آمنے سامنے

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں آج بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں نہ آسٹریلیا موجود ہے اور نہ انگلینڈ۔ بھارتی ٹیم ماضی میں دو بار فائنل کھیل چکی ہے لیکن دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم پہلی بار ٹائٹل میچ میں پہنچی ہے۔

سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو تاریخی شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جب کہ بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دے کر ویمنز ون ڈے کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گروپ مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ جنوبی افریقہ نے اپنے نام کیا تھا۔