نئی دہلی: آپریشن سندور میں عبرتناک ناکامی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر پورا بھارت برہم ہے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 7 طیارے گرانے کے امریکی دعوے پر مودی کی خاموشی اس کی تصدیق کرتی ہے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بیان میں کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل شخص ہے جس کے پاس نہ وژن ہے نہ جرأت۔ مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بولنے کی ہمت نہیں رکھتے۔
راہول گاندھی نے مطالبہ کیا کہ اگر مودی میں ہمت ہے تو قوم کو بتائیں کہ ٹرمپ کے بیانات جھوٹے ہیں۔ وہ اس حقیقت کو نہیں جھٹلا سکتے کہ آپریشن سندور انہی کے حکم پر روکا گیا۔
کانگریس رہنما سوپریا شری نیت نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7 بھارتی طیارے مار گرائے گئے، مودی کی خاموشی اس دعوے کو سچ ثابت کر رہی ہے۔ ان کے بزدلانہ رویے نے بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos