شادی کے موقع پر سلامی لینے کا جدید اور منفرد انداز متعارف

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے اپنے کپڑوں پر بار کوڈ (QR کوڈ) لگایا ہوا ہے اور شادی میں شریک مہمانوں سے اسے اسکین کرنے کی درخواست کر رہا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل انداز میں سلامی دے سکیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا، جہاں دلہن کے والد نے سلامی وصول کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور بار کوڈ کے ذریعے رقم وصول کی۔

کیرالہ میں ہونے والی اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، صارفین اس منفرد اقدام پر خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ نے اسے "ڈیجیٹل دور کی شادی” قرار دیا تو کچھ نے مذاقاً کہا کہ "اب لفافوں کا زمانہ ختم ہو گیا۔”