لاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش فراہم کرنے والے شہری کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں مالک مکان احمد خان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ احمد خان نے افغان مہاجرین کو رہائش دیتے وقت ان کا اندراج مقامی تھانے میں نہیں کروایا اور کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان کا تعلق زریاب روڈ، کوئٹہ سے ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos