سندھ بار کونسل انتخابات میں کراچی کی 16 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے

کراچی: سندھ بار کونسل انتخابات میں کراچی کی 16 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی سے عامر نواز وڑائچ اور امیر بخش میتلو نے کامیابی حاصل کی، جبکہ اسی ضلع سے عبدالحفیظ لاشاری، تہماسپ رضوی، زبیر احمد ابڑو اور رشید راجڑ بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

ضلع وسطی سے ایمل کاسی، سمسام خان، حق نواز ٹالپر اور نعیم قریشی نے کامیابی اپنے نام کی۔

ضلع شرقی سے اشتیاق میمن، جہانگیر راہوجو، وقار عالم عباسی اور جان محمد نائف کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

اسی طرح ضلع غربی سے ارن پرساد اور ضلع ملیر سے ریاض بھٹی کامیاب ہوئے ہیں۔

انتخابات کے حتمی نتائج ریٹرننگ افسر کی جانب سے باقاعدہ طور پر بعد میں جاری کیے جائیں گے۔