واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر نائجیریا کی حکومت مسیحیوں کے قتل رکوانے میں ناکام رہتی ہے تو امریکہ فوراً نائجیریا کو دی جانے والی تمام امداد اور معاونت بند کر دے گا اور ضرورت پڑنے پر اس ملک میں داخل ہو کر اُن اسلامی دہشت گردوں کو سختی سے ختم کر سکتا ہے جو یہ بہیمانہ مظالم کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ اپنے محکمہِ دفاع کو ممکنہ کارروائی کی تیاری کا حکم دے رہے ہیں اور اگر حملہ ہوا تو وہ تیز، جارحانہ اور فیصلہ کن ہوگا۔
ٹرمپ نے تنبیہ کی ہے کہ بہتر ہو گا کہ نائجیریا کی حکومت جلدی کرے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos