ڈھاکا: ڈاکٹر شفیق الرحمٰن تیسری مرتبہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش منتخب ہو گئے۔
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سیشن 2026ء تا 2028ء کے لیے دوبارہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش منتخب ہوئے ہیں، یہ ان کا مسلسل تیسرا دورِ امارت ہو گا۔
جماعت کے مرکزی شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق بنگلہ دیشی میڈیا نے بتایا کہ ملک گیر سطح پر 9 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، جس میں جماعت کے ارکان نے اپنی رائے دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos