لاہور: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا،4 افراد جاں بحق

لاہور کے ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک ایک رکشے پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد موجود تھے، جن میں سے 2 زخمی اسپتال منتقل کیے گئے جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔