کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کا انوکھا طریقہ

کراچی میں ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کی جانب سے ای چالان سے بچنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار نے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود اعداد جان بوجھ کر مٹا دیے ہیں تاکہ ای چالان سسٹم میں شناخت نہ ہو سکے۔

عینی شاہد کے مطابق ویڈیو ایکسپو سینٹر کے قریب بنائی گئی، جہاں شہری نے یہ منظر کیمرے میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

ویڈیو میں ٹریفک اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

شہریوں نے سوشل میڈیا پر اس اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے خود ہی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کی شناخت اور کارروائی کے لیے انکوائری شروع کر دی ہے۔