ایم ڈی کیٹ 2025: عارضی نتائج کو ہی حتمی قرار دے دیا گیا

سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سی ای او ایس ٹی ایس (STS) کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج کو ہی حتمی قرار دیا گیا ہے کیونکہ عارضی نتائج میں ایک بھی غلطی سامنے نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 32 ہزار 424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا۔ ایم بی بی ایس کے لیے کم از کم 55 فیصد اور ڈینٹسٹری کے لیے 50 فیصد نمبرز حاصل کرنا لازمی تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 14 ہزار 300 امیدواروں نے 55 فیصد نمبر حاصل کیے، جبکہ 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد سے زیادہ نمبر لیے۔

آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان میں کراچی کے طلبہ نے سب پر بازی لے لی۔
پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں، جبکہ ٹاپ 124 امیدواروں میں سے 41 طلبہ کا تعلق کراچی سے ہے۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نتائج کی جانچ پڑتال کے دوران کسی بھی امیدوار کے نمبروں میں فرق یا تکنیکی غلطی سامنے نہیں آئی، اس لیے نتائج کو حتمی تصور کیا جائے گا۔