اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے میں اعلان کیا ہے کہ ناکوں پر لرنر پرمٹ بنا کر دیا جائے گا۔
سی ٹی او حمزہ ہمایوں کے مطابق شہری زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی 14 اور فارن آفس ناکوں پر موجود سہولت وینز سے پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے افراد کو موقع پر لرنر پرمٹ جاری کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس اہلکار گاڑیوں کے لائسنس چیک کر کے غیر لائسنس یافتہ ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ یہ مہم شہریوں میں ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos