بھارت:منی لانڈرنگ پر انیل امبانی کے 35 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد

بھارتی حکام نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل امبانی گروپ کے 35 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا نے انیل امبانی کی ممبئی میں خاندانی رہائش گاہ کے ساتھ نئ دہلی اور چنئی میں موجود رہائشی یونٹس اور زمینوں پر لین دین پر پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق انیل امبانی گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ نے 2017 سے 2019 کے درمیان بھارتی بینک سے 56 کروڑ ڈالر سے زائد قرض حاصل کیا، تاہم اس سرمایہ کاری سے کوئی منافع حاصل نہیں ہوا۔

گروپ کے اثاثے منجمد ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی متوقع ہے اور حکام نے کہا ہے کہ شفافیت اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات جاری رہیں گی۔