فوٹو کے پی کے پولیس
فوٹو کے پی کے پولیس

ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان کے ڈی پی او وقار خان کی گاڑی پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم پانچ پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار خان اپنے اسکواڈ کے ہمراہ شمالی وزیرستان سے بنوں آ رہے تھے کہ میران شاہ روڈ نزد فلور ملز میں گھات لگا کر مسلح شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی۔

شدت پسندو نے خودکار اور بھاری اسلحے کا استعمال کیا، تاہم ڈی پی او اور ان کے ساکواڈ نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت سے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ باقی فرار ہوگئے۔

واقعے میں پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے جنھیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او وقار خان اور ان کا سکواڈ سنگین نقصان سے محفوظ رہے کیونکہ ڈی پی او وقار خان کی گاڑی بلٹ پروف تھی اور باقی گاڑیوں پر بلٹ پروف حفاظتی شیٹس لگی ہوئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق بنوں پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔