فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گی۔ یہ اسٹیڈیم میں 17 سال بعد ہونے والا پہلا انٹرنیشنل میچ ہے، آخری میچ یہاں 2008 میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے، اور دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شاہین آفریدی نے کپتانی حاصل کرنا اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ بابر اعظم کا فارم میں ہونا پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے۔
میچ کے ساتھ ہی فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں، اور شائقین کرکٹ کے لیے یہ موقع خاص اہمیت رکھتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos