اسرائیلی فوج کی سابق اعلیٰ عہدیدار گرفتار، فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے کے بعد استعفیٰ دے چکی تھیں
اسرائیلی فوج کی سابق ملٹری ایڈووکیٹ جنرل میجر جنرل یفات تومر یروشلمی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ اس وقت میڈیا میں لیک ہونے والی ویڈیو کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکی تھیں۔
ویڈیو اگست 2024 میں اسرائیلی چینل پر نشر ہوئی تھی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج کے اہلکار سدی تیمان جیل میں ایک فلسطینی قیدی کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد قیدی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور پانچ اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
گذشتہ ہفتے ویڈیو لیک مقدمے کی تحقیقات کا آغاز ہوا، جس کے دوران جنرل تومر یروشلمی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے استعفیٰ دے دیا اور اعتراف کیا کہ ویڈیو ان کے دفتر سے میڈیا کو فراہم کی گئی تھی۔
ان کے استعفے، گمشدگی، بازیابی اور اب گرفتاری کے اعلانات نے اسرائیلی فوج اور عوام میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos