اسلام آباد: سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں مرمت کے دوران ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ دھماکے کے باعث کینٹین کا فرنیچر بھی متاثر ہوا جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلا اپنے کمروں سے باہر آ گئے۔ دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos