شہباز شریف کی جانب سےعمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کیس کی سماعت

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ عدالت میں گواہی کے لیے پیش ہوگئے۔

سینئر سول جج کی عدالت میں سماعت ہوئی، تاہم عمران خان کے سینئر وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ معاون وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کل کی تاریخ دے دی جائے، کیونکہ سینئر وکیل اسلام آباد میں موجود ہیں۔

شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے وکیل نے خود کہا تھا وہ پیش ہوں گے، تاہم آج اطلاع ملی کہ وہ دستیاب نہیں۔

عدالت نے عطا تارڑ کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ان پر جرح بعد میں کی جائے گی۔