امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مقامی اور ریاستی انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں ووٹرز اسکول بورڈ، سٹی کونسل، گورنر اور لیفٹیننٹ گورنر کے عہدوں کے لیے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔
نیویارک، ورجینیا، ٹیکساس، فلوریڈا اور کیلی فورنیا سمیت مختلف ریاستوں میں ہزاروں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جبکہ لوئیزیانا، کینٹکی اور جارجیا میں ووٹنگ 15 نومبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔
انتخابات میں جنوبی ایشیائی اور مسلم امیدواروں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔ ریاست ورجینیا میں مسلم خاتون غزالہ ہاشمی لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کی امیدوار ہیں۔ وہ 2019 میں پہلی بار سینیٹ نشست جیتنے کے بعد دو بار ریاستی الیکشن میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔
2025 کے یہ انتخابات امریکا کی مقامی سیاست کا اہم موڑ سمجھے جا رہے ہیں، جن کے نتائج آئندہ ریاستی پالیسیوں اور سیاسی سمت پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos