فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

فیصل آباد: پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے 18اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر118رنز بنا لیے۔ وکٹ کیپر بیٹسمی نکوئنٹن ڈی کاک60 رنزپر کھیل رہے ہیں۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکہناتھا کہ تمام کھلاڑی پرجوش اور پراعتماد ہیں،ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے  کے بعد کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھا ہے۔

جنوبی افریقا کے ڈیوالڈبریوس پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے،کرکٹ ساؤتھ افریقا کاکہنا ہے کہ ڈیوالڈ بریوس کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے ہیں،ڈیوالڈبریس ہفتے کو قذافی سٹیڈیم میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے،ون ڈے سیزیر کیلئے متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، بابراعظم کا فارم میں آنا خوش آئند ہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان میتھیو بریٹز کی نے کہا فیصل آباد میں کرکٹ کو انجوائے کریں گے، بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں، انہیں جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔