فائل فوٹو
فائل فوٹو

مفاہمت اور مزاحمت، شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دے دیا

لاہور: حکومت  کے ساتھ بات چیت ، مفاہمت اور مزاحمت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما  شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دے دیا۔

ذرائع  کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھا، ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بانی پی  ٹی آئی کہیں گے اس پر ہی عمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سابقہ قیادت کے فارمولے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ جو مشکل وقت میں ساتھ تھے، فیصلے کا اختیار بھی ان کو ہوگا۔