اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات نہیں ہوتی اور مجھے اُن سے ہدایات نہیں ملتیں، میں ایکس اکاؤنٹ کے مقدمے میں بحث نہیں کرسکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جج صاحب نے آج ہی ملاقات کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔ اگر ملاقات نہیں ہوتی تو عدالت کی وقعت سب کے سامنے ہے۔
”جب تک عمران خان صاحب سے میری ملاقات نہیں ہوتی اور مجھے اُن سے ہدایات نہیں ملتیں، میں ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مقدمے میں بحث نہیں کرسکتا۔ جج صاحب نے آج ہی ملاقات کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔ اگر ملاقات نہیں ہوتی تو عدالت کی وقعت سب کے سامنے ہے۔ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران واضح کہا کہ… pic.twitter.com/8CfBLeIAYz
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) November 4, 2025
انھوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران واضح کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اصولوں پر بات چیت کریں گے، لیکن ظلم کے آگے ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بلاول کا ٹویٹ انتہائی تشویشناک ہے، فارم 47 کی اسمبلی کے ذریعے مُلک میں 73 کے آئین کی روح کو ختم کرکے نیا نظام بنایا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos