ظہران ممدانی کی فتح، ٹرمپ نے ریپبلکن شکست کی دو وجوہات بتادیں

نیویارک شہر کے میئر انتخابات میں ڈیموکریٹ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ ریپبلکن امیدوار اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نتائج کے بعد ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ ووٹرز کے مطابق ریپبلکن امیدوار کی شکست کی دو وجوہات ہیں:

  1. میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا۔
  2. امریکہ میں جاری شٹ ڈاؤن کا مسئلہ۔

نیویارک میئر کے لیے ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدوار اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی حالیہ الیکشنز اور نیویارک میئر کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی فتح پر جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔